Aaj News

بدھ, جون 26, 2024  
20 Dhul-Hijjah 1445  

حارث رؤف مداح کو مارنے چڑھ دوڑے، ویڈیو وائرل

بات میرے اہلخانہ پر آئے گی تو بھرپور جواب دوں گا، فاسٹ باؤلر
اپ ڈیٹ 19 جون 2024 12:26am
تصویر بشکریہ: ٹائمز ناؤ
تصویر بشکریہ: ٹائمز ناؤ

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف امریکی شہر فلوریڈا میں مداح کے ساتھ بری طرح اُلجھ پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حارث رؤف سے مداح نے تصویر لینے کے لیے تکرار ہوئی جس دوران فاسٹ باؤلر اپنی اہلیہ کے ساتھ ہوٹل جا رہے تھے۔

حارث رؤف کا وائرل ویڈیو میں کہنا تھا کہ فین نے انہیں گالی دی جس کے باعث وہ غصے میں آگئے۔ ویڈیو میں حارث رؤف کو بار بار یہ کہتے بھی سنا گیا کہ انہیں فین نے گالی دی۔

حارث رؤف اور فین کے درمیان سخت الفاظ کا تبادلہ بھی ہوا، فین نے جواب میں کہا کہ ایک تصویر کا ہی تو کہا ہے، حارث رؤف فین کو مارنے کیلئے دوڑے، اہلیہ نے روکنے کی کوشش کی۔

وہاں موجود دیگر فینز نے بھی حارث رؤف کو روکا، حارث رؤف نے بار بار فین کو کہا کہ آپ کے والد نے یہ تربیت کی ہے آپ کی۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے کے بعد اب حارث رؤف کا بھی ردعمل سامنے آگیا۔

فلوریڈا شہر میں حارث رؤف کی فین کے ساتھ تلخ کلامی کے بعد فاسٹ باؤلر نے کہا کہ میں نے اس معاملے کو سوشل میڈیا پر نہ لانے کا فیصلہ کیا تھا، مگر ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس معاملے پر بات کرنا ضروری ہوگیا۔

فاسٹ باؤلر نے کہا کہ عوامی شخصیات ہونے کے ناطے، ہم عوام سے ہر قسم کے تاثرات حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں، فین ہمارے اوپر ہمیں حمایت یا تنقید کرنے کے بھی حقدار ہیں، لیکن جب بات میرے اہلخانہ پر آئے گی، تو میں اس کے مطابق جواب دینے میں بالکل ہچکچاہٹ محسوس نہیں کروں گا۔

حارث رؤف کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو ان کی فیملی کا احترام کرنا ضروری ہے چاہے وہ کسی بھی پیشے سے تعلق رکھتے ہوں۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا اس بات کا دعویٰ کر رہا ہے کہ حارث رؤف سے الجھنے والے مداح کو انہوں نے بولا کہ ’انڈین ہی ہے یہ‘۔

مگر جب مداح نے واضح کیا وہ درحقیقت پاکستان سے ہے۔ پھر بھی حارث رؤف کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو انہوں نے فین سے کہا ’’پاکستان سے ہو، پھر بھی تمہاری یہ حالت ہے؟

قومی کھلاڑی کی ویڈیو پاکستانی سمیت بھارتی میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی جس پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انتہائی بری پرفارمنس کے بعد ٹولیوں کی صورت میں وطن روانہ ہو گئے ہیں جبکہ کچھ کھلاڑی بعد میں وطن پہنچیں گے۔

حارث رؤف واقعے پر محسن نقوی کا بیان

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے حارث رؤف کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی سختی سے مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے ساتھ اس طرح کے واقعات قطعی ناقابل قبول ہیں۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث افراد حارث رؤف سے معافی مانگیں۔ معافی نہ مانگی تو ہم قانونی کارروائی کریں گے۔

ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف کا حارث رؤف کو مشورہ

ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے حارث رؤف کو مشورہ دے ڈالا۔ کہا کہ جو جسطرح کا سلوک کرے اسطرح کا جواب دو، بلکہ اسے ڈبلُ جواب دو۔

خواجہ آصف نے کہا کہ گیم پہ نکتہ چینی کی جا سکتی ہے، مگر گالی دین والے کو گھر تک چھوڑ کر آنا چائیے۔

cricket

Haris Rauf

Fights