Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایسے مشیروں کی وجہ سے ہی سیاسی رہنما آج جیل میں ہیں، شاہد آفریدی صحافی عمران ریاضں کے الزام پر برس پڑے

صحافی عمران ریاض خان کی جانب سے ویڈیو میں شاہد آفریدی پر الزامات عائد کیے گئے ہیں
اپ ڈیٹ 18 جون 2024 06:22pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ یوٹیوب/ عمران ریاض خان
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ یوٹیوب/ عمران ریاض خان

معروف صحافی عمران ریاض خان اور شاہد آفریدی کے درمیان لفظی گولہ باری اب شدت اختیار کر گئی، دونوں شخصیات کی جانب سے ایک دوسرے پر جوابی کیے جا رہے ہیں۔

ایکس اکاؤنٹ پر عمران ریاض خان کی جانب سے شاہد آفریدی سے متعلق کہنا تھا کہ شاہین آفریدی دنیا کا بہترین گیند باز ہے، اور وہ بالنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ بھی بہتر کر رہا ہے۔

شاہد آفریدی سے متعلق عمران ریاض خان کا کہنا تھا کہ جب تک آپ ٹیم کو شاہد آفریدی کی سیاست سے پاک نہیں کریں گے تو اس وقت تک ٹیم آگے نہیں جائے گی۔

عمران ریاض کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ جیسے ہی ٹیم کے قریب آئیں انہیں اٹھا کر دور پھینک دیں، عمران ریاض خان کا شاہد آفریدی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شاہد آفریدی اگر شاہین کے آس پاس رہیں گے اور اس کے اندر سیاست کو داخل کریں گے تو اس کا کھیل بھی تباہ کر دیں گے، شاہد آفریدی کی سیاست سے اس ٹیم کو جتنا جلدی بچایا جائے، اتنا ہی بہتر ہے۔

تصویر بذریعہ: ایکس/ اسکرین شاٹ

صحافی نے مزید انکشاف کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جو کھلاڑی ہیں نا، اس سے (شاہد آفریدی) سے ڈرتے ہیں کہ اس کی لابی بہت مضبوط ہے، اور اس کے بہت تعلقات ہیں لیکن میں نہیں ڈرتا، میں صاف کہتا ہوں کہ شاہد آفریدی کی گندی سیاست شاہین آفریدی کی کرکٹ کو لے کر ڈوب جائے گی۔

ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کیلئے 12 ٹیموں نے کوالیفائی کرلیا، کیا پاکستان بھی شامل ہے؟

اس پر شاہد آفریدی بھی پیچھے نہ رہے اور صحافی کے الزامات پر ایکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسے ہی گیلے تیتروں اور مشیروں کی وجہ سے آج سیاسی رہنما جیل میں ہیں، ان کے آس پاس بہتر لوگ ہوتے تو آج حالات مختلف ہوتے۔

آفریدی نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں یوٹیوب کانٹینٹ بنانے میں یقینا مشکل پیش آ رہی ہوں گی، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ جھوٹ کو سچ اور سچ کو جھوٹ بنا کر پیش کیا جائے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی کون کرے گا ؟ فیصلہ ہوگیا

شاہد آفریدی کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا کہ میری طرف سے جھوٹے پراپیگنڈے کا یہ آخری جواب ہے، کیونکہ آپ کو جھوٹ بول کر اور میرا نام لے کر یوٹیوب پر ڈالر کمانے ہیں جبکہ مجھے اپنی فاؤنڈیشن سے کیے جانے والے فلاحی کاموں کی دیکھ بھال کرنی ہے، اتنا وقت نہیں کہ ہر ٹرول کا جواب دیتا رہوں۔

Shahid Afridi

Pakistan Cricket Team

social media

journalist

imran riaz khan