Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

کاغان ویلی پر چیک پوسٹوں کے باعث سینکڑوں سیاح گاڑیوں میں محصور ہوکر رہ گئے

بالاکوٹ ڈیم کی تعمیر کے دوران قائم چیک پوسٹوں پر سیاحوں کا رش لگ گیا
شائع 18 جون 2024 02:41pm

مانسہرہ: کاغان ویلی میں مختلف چیک پوسٹوں کے باعث گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں جبکہ سینکڑوں سیاح گاڑیوں میں محصور ہوکر رہ گئے۔

بالاکوٹ ڈیم کی تعمیر کے دوران قائم چیک پوسٹوں پر سیاحوں کا رش لگ گیا، سنگل راستہ ہونے کے باعث پارس سے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لمبی لائن لگ گئی۔ اس موقع پر سیاحوں نے سیکورٹی پوائنٹس پر عید کے دنوں تین لائنیں بنانے کا مطالبہ کیا۔

این ایچ اے کی نااہلی کے باعث روڈ کو پارس سے یکطرفہ کردیا گیا۔ سیاحوں کی سہولت کے لئے کے ڈی اے نے 9 بائیک ٹیمیں تعینات کردیں۔ ٹورزم پولیس کو بھی کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ماتحت کردیا۔