Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی فوجی کو خاتون کے سامنے نازیبا حرکت کرنا مہنگی پڑ گئی

ٹرین کے سفر کے دوران بھارتی فوجی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے کی کوشش کر رہا تھا
اپ ڈیٹ 18 جون 2024 06:34pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ بھارتی میڈیا/ دائیں تصویر، بھارتی فوجی کی فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ بھارتی میڈیا/ دائیں تصویر، بھارتی فوجی کی فائل فوٹو

بھارتی فوج جہاں مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کرتی دکھائی دے رہی ہے وہیں کچھ فوجی ناقص کھانے پر بھی سوشل میڈیا پر شکوے شکایات کرتی دکھائی دے رہی ہے۔

لیکن حال ہی میں ایک بھارتی فوجی افسر نے خاتون کے ساتھ کچھ ایسا کیا، جس پر بھارتی سوشل میڈیا صارفین بھی آگ بگولا ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دہلی کے حضرت نظام الدین اسٹیشن سے چھتیس گڑھ کی جانب مسافر ٹرین جا رہی تھی، گوندوانا ایکسپریس کی بوگی بی 9 میں یہ واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک بھارتی فوجی نشے کی حالت میں آپے سے باہر ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی 9 کوچ کی برتھ نمبر 24 پر بھارتی فوجی موجود تھا، جبکہ اس کے اوپر والی برتھ نمبر 23 پر خاتون سوار تھیں۔

ایک ہی وقت میں 7 مردوں سے معاشقہ کرنے والی خاتون پکڑی گئی

تاہم نشے کی حالت میں بھارتی فوجی نے خاتون کی برتھ کی جانب نازیبا حرکت کی، خاتون اپنے بچے کے ہمراہ موجود تھی، تاہم فوجی اہلکار نے خاتون کی جانب متوجہ ہو کر نازیبا حرکت کی۔

جس پر خاتون نے اپنے شوہر ہماچل سنگھ کو اس بارے میں آگاہ کیا اور فورا ریلوے ہیلپ لائن پر شکایت درج کروائے۔

بھارتی ہائی کورٹ نے ذبیحے پر پابندی جاہلانہ قرار دے کر مسترد کردی

مدھیا پردیش کے ریلوے اسٹیشن پر پہنچتے ہی ریلوے پروٹیکشن فورس کی جانب سے اگرچہ سست روی کا مظاہرہ کیا گیا، تاہم شکایت کو سنا تو گیا مگر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

دوسری جانب ریلوے پروٹیکشن فورس کے انچارج سنجے آریا کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ فوجی اہلکار نے نشہ کیا ہوا تھا، جبکہ نازیبا حالت میں بھی موجود تھا۔

تاہم ایکشن نہ لینے پر بھی سنجے آریا نے دفاع کیا، جبکہ کہا کہ خاتون مسافر آر پی ایف ٹیم کی موجودگی کے وقت نہیں تھیں ، جس پر کیس کمزور ہوا۔

خاتون مسافر نے بھارتی فوجی اہلکار کے خلاف پی ایم او اور وزارت ریلوے میں شکایت درج کرا دی ہے۔

Indian Army

Women

soldier

Drunk Soldier

urinates