Aaj News

جمعہ, دسمبر 20, 2024  
17 Jumada Al-Akhirah 1446  

مظفرآباد میں مکینوں نےتیندوے کے دو بچوں کو ماردیا

قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے ہلاک کیے گئے تیندوے کی بچوں کوچھپا دیا،
شائع 18 جون 2024 01:18pm

مظفرآباد میں پھگون دوپٹہ کے مکینوں نےتیندوے کے دو بچوں کو ماردیا۔

ذرائع کے مطابق تیندوے کے بچے آبادی میں داخل ہوگئے تھے، تندوے کے دونوں بچوں کو فائرنگ کرکے مارا گیا۔

ذرائع کے مطابق قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے ہلاک کیے گئے تیندوے کی بچوں کوچھپا دیا جبکہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے تلاش شروع کردی۔

علاوہ ازیں معاملہ کو دبانے کیلئے باثر شخصیات متحرک ہوگئی تاکہ واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج نہ ہو سکا۔