Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوشہرہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج: پرویز خٹک اور شہری کے مابین سخت جملوں کا تبادلہ

مردان نوشہرہ روڈ بلاک ہوگیا، سابق وزیراعلی کی گاڑی بھی پھنس گئی
شائع 18 جون 2024 12:47pm
The fun of the second day of Eid is crisp with load shedding - Aaj News

نوشہرہ میں گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کے باعث مردان نوشہرہ روڈ بلاک ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، گاڑیوں کی لمبی قطار میں سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی گاڑی بھی پھنس گئی

سابق وزیراعلی پرویز خٹک کی گاڑی بھی پھنس گئی اور عوام نے سخت جملوں کے ذریعے اپنے غصے کا اظہار کیا۔ ایک شہری نے پرویز خٹک سے کہاکہ آپ نے پارٹی کیوں چھوڑی اب ہم نے آپ کو چھوڑدیا۔

پرویز خٹک نے جواب میں کہا دماغ خراب مت کرو، اچھا فیصلہ کیا آپ لوگوں نے اب 5سال صبرکرو، آپ لوگ اذیت اب برداشت کرو۔

شہری نے جواب دیا کہ ہم آپ کے فیل ہونے پر شرمندہ ہیں۔

cm kpk

protest

KPK Government