Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جانورکے کھیت میں جانے پراعضا کاٹنے کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آ گیا

راولپنڈی میں واقعہ کے 14دن بعد روات پولیس نے مقدمہ درج کر لیا
اپ ڈیٹ 19 جون 2024 06:38pm

راولپنڈی میں جانورکے کھیت میں جانے پراعضا کاٹنے کا ایک اورواقعہ منظر عام پرآ گیا۔ راولپنڈی میں روات کے علاقہ میں ظالم شخص نے گدھی کے دونوں کان کاٹ ڈالے۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق مالک بے زبان جانورکو لیکرتھانے کے چکر لگاتا رہا۔ واقعہ کے14دن بعد روات پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

ظلم کا نشانہ بننے والی اونٹنی کے بعد زخمی گدھا بھی علاج کیلئے کراچی منتقل

مدعی تنویر نے بتایا کہ چارجون کو گدھی کے کان کاٹے گئے، ملزم ارشد محمود کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سانگھڑ میں مقامی وڈیرے نے ایک اونٹنی کے کھیت میں جانے پر کلہاڑی کے وار سے ٹانگ کاٹ دی تھی۔ پھر دو روز بعد ہی حیدرآباد میں بھی بے زبان گدھے پر بہیمانہ تشدد کے بعد اس کی ٹانگ کاٹ دی گئی تھی۔

مصنوعی ٹانگ لگانے کیلئے اونٹنی سانگھڑ سے کراچی منتقل، ’جان بچانےکیلئے مسلسل کھڑا رکھنا پڑیگا‘

حیدرآباد میں سیری کے علاقے میں میر رند نے لڑائی کے دوران راستے پر موجود گدھے کو کلہاڑیوں سے مارا تھا۔ جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا۔

اب راولپنڈی میں بھی واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔