Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

چاہت فتح علی خان نے ہمت نہیں ہاری، ’بدو بدی 2‘ ریلیز

سوشل میڈیا اسٹار نے اپنے 'حاسدین' سے متعلق بھی اظہار خیال کر دیا
اپ ڈیٹ 18 جون 2024 09:30pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فیس بک/ اسکرین گریب/ چاہت فتح علی خان ماڈل کے ہمرا گانے ’تو چھوڑ چھوڑ‘ کے دوران
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فیس بک/ اسکرین گریب/ چاہت فتح علی خان ماڈل کے ہمرا گانے ’تو چھوڑ چھوڑ‘ کے دوران

معروف سوشل میڈیا اسٹار چاہت فتح علی خان نے یوٹیوب سے گانا ڈیلیٹ ہونے کے بعد اب گلوکار نے نیا اعلان کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جہاں چاہت فتح علی خان کی گائیکی پر سوال اٹھائے جاتے ہیں، وہیں انہیں میمز کا حصہ بھی بنایا جاتا ہے۔

تاہم ان دنوں چاہت فتح علی خان نے ’بدو بدی 2‘ کے ریلیز کرنے سے متعلق اعلان کیا ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین بھی متوجہ ہوئے ہیں۔

صحافی مرتضیٰ علی شاہ کے مطابق چاہت فتح علی خان اپنے نئے گانے کے حوالے سے توجہ حاصل کر رہے ہیں۔ صحافی سے گفتگو میں چاہت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بدو بدی 2 ریلیز کر دیا ہے۔

چاہت فتح علی خان ”بدو بدی“ بین الاقوامی سطح پر وائرل

اگرچہ بدو بدی 2 ریلیز کر دیا ہے، تاہم اب تک گانا یوٹیوب پر اپلوڈ نہیں کیا گیا ہے، چاہت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ وہ گانے کو یوٹیوب پر اپلوڈ کر کے دوبارہ مشکل میں نہیں پھنسنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے بدو بدی 2 میں سب کچھ نیا ہے، لیکن گلوکار ایک ہی ہیں، اور وہ ہیں، ’سپر اسٹار چاہت فتح علی خان‘۔

ذرائع کے مطابق چاہت فتح علی خان کے اس نئے گانے میں نئی ماڈل جلوہ گر ہوئی ہیں، تاہم ان کی شناخت اب تک سامنے نہیں آئی ہے۔

’بدو بدی‘ گرل کی نازیبا لیک ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟

بدو بدی 2 فیس بک اور انسٹاگرام پر جاری کیا گیا ہے، جبکہ چاہت کا مزید کہنا تھا کہ وہ بدو بدی گانے کی سیریز جاری کرنے والے ہیں، ان کے مطابق بدو بدی 2 کے بعد وہ بدو بدی 3 بدو بدی 4 اسی طرح کئی سیریز جاری کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اس گانے کو یوٹیوب پر اپلوڈ نہیں کریں گے، کیونکہ یہاں کچھ حاسد لوگ موجود ہیں جو نہیں چاہتے میرا چینل اچھا چلے۔

چاہت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ وہ ڈیلیٹ کیے گئے گانے کو واپس لانے کے لیے وکلاء سے بات چیت کر رہے ہیں۔

معروف موسیقار گھرانے کا گانا اپنا بنانا چاہت فتح علی خان کو کیسے مہنگا پڑا

واضح رہے چاہت فتح علی خان کی جانب سے ’بدو بدی‘ گانا عید الفطر کے موقع پر ریلیز کیا گیا تھا، تاہم اس گانے پر آرجینل میکرز کی فیملی نے کاپی رائٹ کا دعویٰ کر دیا تھا۔ جس کے بعد 30 ملین ویوز والے اس گانے کو یوٹیوب نے ہٹا دیا تھا۔

youtube

Chahat Fateh Ali Khan

Bado Badi