Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی 20 ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو 104 رنز سے شکست دے دی

ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پہلی وکٹ 22 رنز پر گنوانے کے بعد بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا
شائع 18 جون 2024 10:38am

سینٹ لوشیا میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈکپ کے 40 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو 104 رنز سے شکست دے دی۔

افغانستان ٹیم کے کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا، جو درست ثابت نہیں ہوا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پہلی وکٹ 22 رنز پر گنوانے کے بعد بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ افغانستان کی پوری ٹیم ویسٹ انڈیز کے 219 رنز کے تعاقب میں 114 رنز بنا آؤٹ ہو گئی۔

انہوں نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 218 رنز بنائے، نکولس پوران نے 53 گیندوں پر جارحانہ 98 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 8 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے، انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

افغانستان کے راشد خان اور فضل حق فاروقی کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے، گلبدین نائب 14 رنز کے عوض 2 وکٹ لے کر نمایاں رہے، جبکہ عظمت اللہ عمرزئی اور نوین الحق ایک، ایک وکٹ لے سکے۔

افغانستان نے اس میچ میں اپنے 7 بولرز کو آزمایا، گلبدین نائب نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، جبکہ نوین الحق اور عظمت اللہ عمر زئی نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

میگا ایونٹ میں گروپ سی کا یہ آخری میچ ہے، دونوں ٹیمیں گروپ سی میں ناقابل شکست ہیں اور سُپر 8 مرحلے کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہیں۔

اسکواڈ:

افغانستان: رحمت اللہ گرباز، ابراہیم زردان، گلبدین نائب، عظمت اللہ عمر زئی، محمد نبی، نجیب اللہ زردان، کریم جنت، راشد خان(کپتان)، نور احمد، نوین الحق، فضل حق فاروقی

ویسٹ انڈیز: جانسن چارلس، برینڈن کنگ، نکولس پورن، شائے ہوپ، رؤمن پاول(کپتان)، شیرفین ردر فورڈ، آندرے رسل، عقیل حسین، الزاری جوزف، گڈاکیش موتی، عبید میکائے

afghanistan

T20 World Cup

ICC T20 World Cup