Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

7ماہ کی افغان بچی کی کینسرزدہ آنکھ کا پاکستان میں کامیاب آپریشن

آپریشن اسلام آباد کے الشفا ٹرسٹ اسپتال کی جانب سے کیا گیا ہے
شائع 18 جون 2024 10:12am
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

الشفا ٹرسٹ اسپتال نے افغان بچی کی کینسر زدہ آنکھ کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان سے تعلق رکھنے والی 7 ماہ کی بچی کینسر زدہ آنکھ کے باعث پاکستان لائی گئی تھی۔

جہاں بچی کا علاج الشفاء آئی ٹرسٹ میں کیا جا رہا تھا۔ اسلام آباد میں موجود اسپتال کی جانب سے نکھوں کےمریض بچوں کا مفت علاج کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

ڈاکٹرز کے مطابق آنکھ کے امراض کی بروقت تشخیص سے بچوں کی جان بچ سکتی ہے، آنکھوں کےعلاج کیلئے الگ سینٹرتشکیل دیا گیا ہے۔

واضح رہے الشفاء آئی ٹرسٹ اب تک 7 ہزار بچوں کا کامیاب آپریشن کرچکا ہے۔

اسلام آباد

Girl

afghan citizen

Eye Sight

al shifa trust hospital