Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گلوکاری کے بعد حرا مانی کا ’غرارے‘ میں رقص سوشل میڈیا پر وائرل

اداکارہ نے اپنے رقص کی ویڈیو انسٹااگرام پر اپلوڈ کی تھی
اپ ڈیٹ 18 جون 2024 09:31pm
تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/ حرا مانی/ ویڈیو اسرین شاٹ
تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/ حرا مانی/ ویڈیو اسرین شاٹ

سوشل میڈیا پر معروف شخصیات سے متعلق دلچسپ خبریں تو بہت ہیں، تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں دونوں کی توجہ اپنی جانب کر لیتی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ حرا مانی کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب کر لی ہے، جس میں وہ رقص میں مگن دکھائی دیں۔

پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ اور گلوکارہ حرا مانی جہاں اپنی اداکاری کے باعث سب کی توجہ حاصل کر چکی ہے، وہیں ان کی گلوکاری بھی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر چکی ہے۔

تاہم ان دنوں اداکارہ کا رقص وائرل ہے، جس میں وہ ’غرارے‘ میں ملبوس رقص کرتی دکھائی دیں۔

عید الاضحیٰ سے ایک دن قبل اداکارہ کی ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کر لی تھی، جس میں حرا مانی سائرہ نور کا لباس پہنے رقص میں مگن دکھائی دیں۔ حرا مانی نے ویڈیو انسٹاگرام پر اپلوڈ کی تھی۔

گھر پر بیٹھے ہیں، کمائی کہاں سے ہوگی! ابھیشیک بچن کے بیان پر ایشوریا رائے کا ردعمل

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے ہلکے آتشی رنگ کا لباس پہنا ہے، جبکہ سرخ رنگ کا دوپٹہ مزید خوبصورتی کو نکھار رہا تھا۔

مجھے حقیقی زندگی میں پیسے کی لالچ ہے، حرا مانی کا اعتراف

اداکارہ مسرت نزیر کے گانے ’چٹا کُکڑ‘ پر ڈانس اسٹیپ کرتی دکھائی دی ہیں، جبکہ گانے کا نیا ورژن بھارت میں تیار کیا گیا ہے۔

اداکار کا اس موقع پر پوسٹ میں لکھنا تھا کہ سائرہ نور کے اس لباس میں تہوار کا مزاح دوبالا ہو گیا ہے، یہ آؤٹ فٹ میرے اسٹائل اور دکھاوے کو میچ کر رہا ہے۔

Instagram

Viral Video

Pakistani Actress

hira mani