Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جانوروں کی اوجھڑی نکالنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے، میئر کراچی کا آئی جی سے رابطہ

کمشنر کراچی نے شہر بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا ہوا ہے
شائع 17 جون 2024 10:08pm

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سندھ سے رابطہ کرکے قربانی کے جانوروں کی اوجھڑی نکالنے والوں کے خلاف کارروائی کی درخواست کردی۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضی وہاب نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے رابطہ کیا اور درخواست کی کہ ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لیے جانوروں کی آلائشیں پھاڑنے اور اوجھڑی نکالنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

آلائشیں اور صفائی نہ ہونے کی شکایت ملی تو فوری کارروائی ہوگی، مریم نواز

کراچی سالڈ ویسٹ حکام نے بتایا کہ قربانی کی آلائشیں اٹھانےسےقبل ہی پھاڑکرخراب کردی جاتی ہیں، شہر کے 99 کلکشن پوائنٹس پر آلائشوں کو پہنچنے سے قبل ہی پھاڑ دیا جاتا ہے۔

حکام نے مزید کہا کہ کمشنر کراچی پابندی پر عملدرآمد کروانے میں ناکام رہے، کمشنر، ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنر اور عملہ سڑکوں سے غائب ہے۔

انکا کہنا تھا کہ کمشنر، ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنر اور عملہ سڑکوں سے غائب ہے۔

’ستھرا پنجاب‘ صوبے میں آج ایک نئی تاریخ لکھی گئی، مریم اورنگزیب

واضح رہے کہ کمشنر کراچی نے شہر بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا ہوا ہے۔

karachi

Eid ul Azha

Eid Ul Adha 2024