Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

قازقستان کے صدر نے وزیراعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی

قاسم جومارت توکائیو نے شہبازشریف کے دوسری بار وزیراعظم منتخب ہونے پر مسرت کا اظہار کیا
اپ ڈیٹ 17 جون 2024 09:37pm

قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیو نے وزیراعظم شہباز شریف کی جلد دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔

وزیراعظم شہبازشریف اور قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، اس دوران انہوں نے قازقستان کے صدر کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی اور دونوں ممالک کے عوام کے لیے عید کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا تبادلہ بھی ہوا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کےعلاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے اپنے دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

قازقستان کے صدر نے شہبازشریف کے دوسری بار وزیراعظم منتخب ہونے پر مسرت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کا غزہ میں مستقل جنگ بندی کوششیں تیز کرنے پر اتفاق

قاسم جومارت توکائیو نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی اور اقتصادی صورتحال کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

ٹیلی فونک رابطے میں دونوں وزیراعظم شہباز شریف اور قازقستان کے صدر نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں وسعت دینے کی مشترکہ خواہش کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ دونوں ممالک میں بہتر روابط اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے لیے اہم ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے قازقستان کے صدر کو جلد دورہ پاکستان کی دعوت دی ، جس پر انہوں نے وزیراعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

Eid ul Azha

PM Shehbaz Sharif

Eid Ul Adha 2024

Kazakhstan President

Kassym Jomart Tokayev