Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی پہلے معافی مانگے پھر آگے چلے، شرجیل میمن

زیادتی پر پیپلزپارٹی آواز بلند کرے گی، صوبائی وزیر
اپ ڈیٹ 17 جون 2024 08:58pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ معافی مانگنے میں کوئی حرج نہیں، پی ٹی آئی پہلے اپنے گناہوں کی معافی مانگے پھر آگے چلے۔

حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو ساتھ چلنا چاہیے لیکن کچھ باتوں پر لائن کھینچنی چاہیے، زیادتی پر پیپلزپارٹی آواز بلند کرے گی۔

شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ ایم کیوایم بیانات تک محدود ہے وہ سیاست میں زندہ رہنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک چلانے کے لیے ٹیکس دینا پڑتا ہے۔ سب ٹیکس دیں گے تو پانی ، بجلی کے بل کم ہوں گے۔

عمران کو لمبے عرصے تک قید کرنے کا منصوبہ ہے، اداروں سے مایوس قوم عدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے، علی امین گنڈاپور

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت حیدرآباد کے لیے خصوصی پیکج دے رہی ہے، حیدرآباد میں مزید بسوں کےروٹ شروع کرنے جارہے ہیں۔

گورنر سندھ کا کرایہ داروں کیلئے مفت سولر پینلز کا اعلان

صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ میں وفاقی حکومت کے کچھ منصوبے التوا کا شکار ہیں جبکہ صوبے میں دی گئی وفاقی اسکیموں کے ساتھ مذاق کیا جاتا ہے۔

Sharjeel Inam Memon

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)