جان لیوا گرمی کے بعد مکہ مکرمہ میں موسلادھار بارش، حجاج پُرسکون
جان لیوا گرمی کے بعد مکہ مکرمہ میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ جس سے حجاج کرام بھی پُرسکون محسوس کر رہے ہیں۔
مکہ مکرمہ میں منیٰ، مزدلفہ اور میدان عرفات میں موسلا دھار بارش ہوئی ہے جس کی وجہ سے علاقے میں شدید راحت کی لہر دوڑ گئی ہے۔
برسات کے بعد موسم میں نمایاں بہتری آئی ہے اور شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔
فساد سے دور رہو، جو ظلم کرتا ہے اس کی پکڑ ہوگی، خطبہ حج
حجاج کرام نے ابر رحمت برسنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ہے کیونکہ مناسک حج کے لیے آرام دہ اور خوشگوار ماحول میسر آگیا ہے۔
شدید گرمی سے کتنے حجاج کرام جاں بحق ہوئے؟
موسم میں اچانک آنے والی اس تبدیلی کا مقامی رہائشیوں اور حجاج دونوں کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا ہے کیونکہ حج کے دوران شدید گرمی سے کم و بیش 19 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
میدان عرفات میں 46 ڈگری کی گرمی بھی حجاج کا جوش و جذبہ کم نہ کرسکی
مناسک حج کی ادائیگی کے دوران جاں بحق ہونے والے حجاج کا تعلق اردن اور ایران سے ہے۔ دونوں ملکوں کے حکام نے ان اموات کی تصدیق کی ہے۔
Comments are closed on this story.