Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

نماز عید کے بعد گھر واپس جانیوالے افراد پر فائرنگ، 5 سالہ بچی سمیت 3 جاں بحق

مقتول کے بھائی نے کچھ عرصہ قبل دوسری برادری کی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی، پولیس
شائع 17 جون 2024 05:14pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

خیرپور میں تھانہ کوٹ لالو کی حدود میں فائرنگ سے 5 سالہ بچی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے، متاثرہ گھر اور علاقے میں عید کے دن فضا سوگوار ہوگئی۔

جاں بحق ہونے والے افراد نماز عید کے بعد گھر واپس جارہے تھے کہ پر امن چودگی اسٹاپ پر نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں ایک شخص عاشق حسين راجپر موقع پر جاں بحق ہو گیا جب کہ الله بخش اور 5 سالہ سدوری شدید زخمی ہوئے جو بعد میں اسپتال میں دم توڑ گئے۔

عید کی نماز کے بعد معمولی جھگڑے پر محلے داروں نے دو بھائی اور چچا کو قتل کردیا

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کے مقتول عاشق حسين راجپر کے بھائی نے کچھ عرصہ قبل دوسری برادری کی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی جس کے وجہ سے دوسری برادری کے لوگوں نے بدلا لینے کے لیے عاشق حسین کو قتل کیا۔

جنوبی وزیرستان میں جے یو آئی ورکر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

ایس ایس پی خیرپور زبیر نظیر شیخ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس روانہ کر دی گئی ہے۔

Khairpur

Sindh Police

Crime