Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایلون مسک اور بھارتی سیاست دان کی ’جنگ‘ نے شدت اختیار کرلی

ای وی ایمز کی طرح کسی بھی ٹیسلا کار کو بھی ہیک کیا جاسکتا ہے، راجیو چندر شیکھر
شائع 17 جون 2024 02:36pm

ٹیسلا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک اور بھارت کے سابق مرکزی وزیر راجیو چندر شیکھر کے درمیانی ’جنگ‘ شدت اختیار کرتی جارہی ہے۔ ایلون مسک نے دو دن بھارتی انتخابات میں الیکٹرک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے استعمال پر تنقید کی تھی۔

ایلون مسک کا کہنا تھا کہ انتخابی عمل میں ای وی ایم پر بھروسا نہیں کیا جاسکتا کیونکہ کوئی بھی پروگرام تھوڑی سی توجہ سے کسی بھی ای وی ایم کو ہیک کرسکتا ہے۔ اس پر راجیو چندر شیکھر نے کہا تھا کہ بھارت کی ای وی ایمز کسٹمائزڈ ہیں اور وہ انٹرنیٹ وغیرہ سے منسلک بھی نہیں اس لیے کوئی بھی ہیکر اُن تک نہیں پہنچ سکتا۔

ایلون مسک کا استدلال تھا کہ کوئی ہیکر کسی ای وی ایم کو ہیک کرکے انتخابی نتائج الٹ پلٹ سکتا ہے۔ اس سے سیاسی عمل میں بہت سی خرابیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔

راجیو چندر شیکھر نے اس کے جواب میں کہا کہ بھارت نے اس بات کا پورا اہتمام کیا ہے کہ ای وی ایم سے کسی بھی طرح کی کِھلواڑ نہ کی جاسکے۔

اب راجیو چندر شیکھر نے ایلون مسک پر براہِ راست وار کیا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ اگر بھارتی الیکشن میں استعمال ہونے والی ای وی ایمز کو ہیک کیا جاسکتا ہے تو پھر کسی بھی ٹیسلا کار کو بھی ہیک کیا جاسکتا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم ٹیکنالوجی کے دور میں جی رہے ہیں۔ اب کوئی بھی چیز مکمل طور پر محفوظ قرار نہیں دی جاسکتی۔

راجیو چندر شیکھر نے کیلکیولیٹر اور الیکٹرانک ٹوسٹر کی مثال دیتے ہوئے کہا تھا کہ اُنہیں ہیک نہیں کیا جاسکتا کیونکہ وہ مصنوعی ذہانت بہت کمتر درجے کی استعمال کرتے ہیں۔ ای وی ایم کا بھی یہی معاملہ ہے۔ یہ مشین صرف ووٹ گنتی اور پوری گنتی کو محفوظ رکھتی ہے۔

Elon Musk

Tesla

Cold War

EVMs

RAJEEV CHANDRASHEKHAR

NOTHING HACKPROOF