Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: آج نیوز کے کرائم رپورٹر کو مسلح افراد نے لوٹ لیا

کسی صحافی کو لوٹے جانے کی یہ کوئی پہلی واردات نہیں
شائع 17 جون 2024 12:51pm

کراچی میں جرائم کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں، جہاں ڈکیتوں نے صحافیوں کو بھی نہیں بخشا۔

شہر قائد میں آج نیوز کے کرائم رپورٹر کو مسلح افراد نے لوٹ لیا۔

ڈکیتی کی یہ واردات گزشتہ رات جمشید کواٹر کے قریب پیش آئی۔

مسلح افراد شاہ زیب سے موبائل اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔

کسی صحافی کو لوٹے جانے کی یہ کوئی پہلی واردات نہیں ہے، گزشتہ چند ہفتوں میں متعدد صحافی ڈکیتوں کے ہاتھوں اپنا قیمتی سامان اور موبائل فونز گنوا چکے ہیں۔

karachi

Karachi Street Crimes