Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے دعوے ہوا کا غبارہ نکلے، گلیوں میں آلائشوں کے ڈھیر لگ گئے

آلائشوں کے لیے 99 کلیکشن سینٹر قائم، مئیر کراچی نے ہیلپ لائن جاری کردی
شائع 17 جون 2024 02:07pm

کراچی میں سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے دعوے ہوا کا غبارہ نکلے، شہر سے قربانی کے جانوروں کی آلائیشیں اٹھانے کا آپریشن سست روی کا شکار ہے، بروقت آلائشیں نہ اٹھانے کے باعث مختلف علاقوں میں آلائیشوں کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔

لیاری کھڈہ مارکیٹ موسیٰ لین کی گلیوں سے تاحال آلائشیں نہیں اٹھائی گئیں، عزیز آباد بلاک 2 میں جگہ جگہ آلائشوں کے ڈھیر لگے ہیں، ضلع وسطی اور جنوبی میں آلائشیں اٹھانے والا عملہ غائب ہے۔

گلیوں میں آلائشوں کی وجہ سے تغفن پھیلنے لگا ہے، عزیز آباد کی شاہراہوں پر آلائشیں پڑی ہیں جس سے علاقے میں گندگی اور بدبو پھیلی ہوئی ہے۔

سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ دعوؤں کے باوجود بروقت آلائشیں اٹھانے میں ناکام ہے ۔

آلائشوں کے لیے 99 کلیکشن سینٹر قائم، مئیر کراچی نے ہیلپ لائن جاری کردی

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ آلائشوں کے لیے 99 کلیکشن سینٹر قائم کیے ہیں، جام چاکرو میں آلائشیں دفن کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے اپنے پیغام میں کہا کہ آلائشوں سے متعلق مشکلات پر ہماری ہیلپ لائن پر کال کریں۔

انہوں نے کہا کہ عید الاضحیٰ میں کچرے کا تناسب زیادہ ہوتا ہے، اس لیے چونے کا چھڑکاؤ اور فیومیگشن کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

Murtaza Wahab

mayor karachi