Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارت میں ایک اور خوفناک ٹرین حادثہ، 6 مسافر ہلاک 30 زخمی

مال گاڑی پیچھے سے مسافر ٹرین سے جا ٹکرائی
اپ ڈیٹ 17 جون 2024 12:05pm

بھارت میں مغربی بنگال کے ضلع دارجلنگ میں پیر کی صبح تقریباً 9 بجے ایک مال گاڑی کنچن جنگا ایکسپریس ٹرین سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں اور چند بوگیاں ایک دوسرے پر چڑھ گئیں، حادثہ میں 6 لوگ مارے گئے جبکہ 30 مسافر زخمی ہوئے جن میں سے چند کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرین اگرتلہ سے سیالدہ جا رہی تھی، جبکہ حادثہ مغربی بنگال کے رنگاپانی اور نجباری اسٹیشنز کے درمیان پیش آیا۔ امدادی کارروائیوں کے لیے ڈیزاسٹر ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں، موقع پر ریلیف ٹرین بھی بھیجی جا رہی ہے۔

بھارت میں بدترین ٹرین حادثے کے بعد لاشوں کی بے حرمتی

خیال رہے کہ بھارت میں ٹرین حادثے معمول بن چکے ہیں، جن میں سیکڑوں جانیں جا چکی ہیں۔

گزشتہ سال بھی ایک ٹرین حادثے میں 288 افراد جان گنوا بیٹھے تھے۔

چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے حادثہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دارجلنگ ضلع کے پھانسیوا علاقے میں ایک المناک ٹرین حادثے کے بارے میں جان کر صدمہ پہنچا۔ ڈی ایم، ایس پی، ڈاکٹر، ایمبولینس اور ڈیزاسٹر ٹیموں کو ریسکیو، ریکوری، طبی امداد کے لیے موقع پر بھیج دیا گیا ہے۔ جنگی بنیادوں پر کارروائی شروع کر دی گئی۔

بھارت ٹرین حادثہ، باپ کی محبت نے کفن میں لپٹے بیٹے کو زندہ کرلیا

شمال مشرقی سرحدی ریلوے کا کہنا ہے کہ انہیں نیو جلپائی گڑی کے رنگاپانی میں ٹرین حادثے کی خبر ملی ہے۔ حادثے کے بعد موسلادھار بارش کے درمیان موقع پر راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔

Train Accident

west bengal