Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بابر اعظم نے غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے ناقص کارکردگی کا ذمہ دار سب کو ٹھہرا دیا

کپتانی سے متعلق فیصلہ بورڈ کی مشاورت سے کروں گا، بابر اعظم
شائع 17 جون 2024 08:40am

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ورلڈکپ میں غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بطور اچھی ٹیم ثابت نہیں ہوئے۔

آئرلینڈ کے خلاف میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ٹورنامنٹ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی اور غلطیوں کا اعتراف کیا۔

بابراعظم نے کہا کہ امریکا اور بھارت کے خلاف میچ میں ہم سے بیٹنگ میں غلطیاں ہوئیں، وکٹیں گرنے سے بیٹنگ لائن پر پریشر آیا، کنڈیشنز کے لحاظ سے ہماری بولنگ اچھی رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ جو بھی ٹیم کی ضرورت ہوگی اس کو دیکھیں گے, ہمارے پاس اچھے پلیئرز ہیں, ہم واپس گھر جارہے ہیں، وہاں جا کر دیکھیں گے کہ ہم سے کیا کمی کوتاہیاں ہوئیں اور ہم واپس اٹھیں گے اور آگے بڑھیں گے۔

کپتان نے کہا کہ ہم قریب پہنچ کر میچ ہارے ایک اچھی ٹیم کے طور پر پرفارم نہیں کر سکے۔

ٹی 20 ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی خراب کارکردگی، جس بورڈ کا سربراہ محسن نقوی ہو اس سے یہی توقع کی جاسکتی ہے، بیرسٹر سیف

آئرلینڈ کے خلاف میچ سے متعلق انہوں نے کہا کہ میچ تو جیت لیا لیکن ہدف کے تعاقب میں وکٹیں گرتی گئیں پھر بھی ہمیں اچھے سے میچ فنش کرنا چاہیے تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مایوس کن کارکردگی کے ہم سب ذمہ دار ہیں، تمام کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو قوم کی طرح دکھ ہے، واپس جا کر چیئرمیں پی سی بی وجوہات بیان کروں گا۔

قومی کرکٹ ٹیم عید کہاں منائے گی، کون وطن واپس آئے گا اور کون باہر ہی چھٹیاں منائے گا؟

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کپتانی سے متعلق فیصلہ بورڈ کی مشاورت سے کروں گا۔

babar azam

pakistan vs ireland