Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبر : سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

مارے جانے والے دہشت گردوں سے اسلحہ ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا، آئی ایس پی آر
شائع 17 جون 2024 12:01am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کےمطابق سکیورٹی فورسز نے خیبر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر کارروائی کی، مارے جانے والے دہشت گردوں سے اسلحہ ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔

اس حوالے سے آئی ایف پی آر نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشتگرد نہ صرف سکیورٹی فورسز پر حملوں بلکہ شہریوں کے خلاف بھی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے سے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ یقینی بنانے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

pakistan army

security forces operation

Pakistan Law and order situation