کراچی میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع کہاں ہوگا ؟
عیدالاضحیٰ پر مختلف شہروں کی طرح کراچی میں بھی مساجد سمیت مختلف مقامات پر نماز عید ادا کی جائے گی۔ شہر قائد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع پولو گراؤنڈ میں ہوگا۔
میئر کراچی بیرسٹرمرتضی وہاب کی ہدایت پر پولو گراؤنڈ میں نماز عید کے بڑے اجتماع کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
لاہور میں نماز عید الاضحیٰ کے اوقات، بڑے اجتماعات کون سے مقامات پر ہوں گے
میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، اسلامی ملکوں کے سفارتکار، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، منتخب بلدیاتی نمائندے اور عمائدین شہر کی بڑی تعداد پولو گراؤنڈ میں نماز عید ادا کرے گی۔
کس صوبے کے گورنر ہاؤس میں 100اونٹ، 100بکرے، 10بیل قربان ہونگے
عالم اسلام سے اظہار یکجہتی کے لیے پولو گراؤنڈ میں اسلامی ملکوں کے پرچم لہرائے گئے ہیں، جب کہ سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، نمازیوں کے وضو بنانے کے لئے خاص انتظام کیا گیا ہے۔
صبح کے وقت پولوگراؤنڈ خصوصاً عید گاہ کے احاطے میں خوشبو کا اسپرے بھی کیا جائے گا۔ نماز عید ٹھیک 8 بجے ادا کی جائے گی۔
Comments are closed on this story.