Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں نماز عید الاضحیٰ کے اوقات، بڑے اجتماعات کون سے مقامات پر ہوں گے

عالمگیری بادشاہی مسجد میں نماز عید کی امامت مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے
شائع 16 جون 2024 05:18pm
فوٹو۔۔ روئٹرز / فائل
فوٹو۔۔ روئٹرز / فائل

لاہور کی مساجد اور مختلف مقامات پر نماز عید الاضحیٰ ادا کی جائے گی۔ شہر میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع عالمگیری بادشاہی مسجد میں ہوگا، جہاں مولانا عبدالخبیر آزاد صبح 8.30 پر نماز عید کی امامت کریں گے۔

جامع مسجد داتا دربار میں نماز عید 7.00 بجے ادا کی جائے گی۔ مفتی رمضان سیالوی جامع مسجد داتا دربار میں نماز عید کی امامت کریں گے۔

جامع مسجد دربار حضرت شاہ جمالؒ اچھرہ میں نماز عید 7.00 بجے ادا کی جائے گی۔ جامع مسجد دربار حضرت میاں میرؒ میں نماز عید 6:30 بجے ادا کی جائیگی۔ جامع مسجد وزیر خان میں نماز عید 6:00 بجے ادا کی جائیگی۔

عید قرباں میں ایک روز باقی، جانور کے ساتھ قصائی اور سبزیاں مصالحے بھی پہنچ سے باہر ہوگئ

جامع مسجد لوہاری گیٹ میں نماز عید 6:00 بجے ادا کی جائیگی۔ جامع مسجد دربار شاہ کمال میں نماز عید 7:00 بجے ہو گی۔ دربار پیر مکی میں عید کی نماز 7:30 بجے ادا ہو گی۔ دربار شاہ ابوالمعالی میں نماز عید 6:30 پر ادا ہو گی۔

کس صوبے کے گورنر ہاؤس میں 100اونٹ، 100بکرے، 10بیل قربان ہونگے

جامع مسجد نور موری گیٹ 6:15 بجے نماز عید ادا ہو گی۔ مکی مسجد انارکلی میں 5:15 پر عید کی نماز ہو گی۔ دربار شاہ محمد غوث میں 7:00 بجے عید کی نماز ادا کی جائے گی۔ جامع مسجد نیلا گنبد انارکلی میں 6:30 بجے نماز عید ہو گی۔

دربار شاہ عنایت قادری میں 7:00 بجے عید کی نماز ادا کی جائے گی۔ دربار میران حسین زنجانی پر 7:00 بجے نماز عید ادا کی جائے گی۔ جامع مسجد آسٹریلیا ریلوے اسٹیشن پر 5:30 نماز عید ہو گی۔ جامع مسجد دالگراں برانڈتھ روڈ پر 6:15 پر نماز عید ادا کی جائے گی۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نماز عید کی امامت کریں گے۔

دربار موج دریا بخاری میں نماز عید 6:45 پر ادا کی جائے گی۔ جامع مسجد بیڈن روڈ میں نماز عید 7:00 بجے ادا کی جائے گی۔ جامع مسجد شاہ عالمی میں 6:15 پر نماز عید ہو گی۔ دربار شاہ شمس قادری میں نماز عید 6:30 پر ادا ہو گی۔