بیمار والد کی شرکت یقینی بنانے کیلئے بیٹیوں نے آئی سی یو میں ہی شادی کرلی، ویڈیو وائرل
بھارتی شہر لکھنؤ کے ایک اسپتال کا انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) آخری سانسیں لیتے والد کی خواہش پوری کرنے کیلئے شادی ہال میں تبدیل ہوگیا۔
لکھنؤ میں واقع اسپتال کے آئی سی یو میں شادی کی انوکھی تقریب ہوئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھائی کی شادی کی خوشی، لاکھوں کی غیرملکی کرنسی، موبائل اور جوڑے لُٹا دئے گئے
لکھنؤ چوک کے رہائشی محمد اقبال کی بیٹیوں کی شادی قریب تھی، لیکن بد قسمتی سے تشویشناک حالت کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔
اپنے والد کی اس مشکل کو دیکھتے ہوئے اہلِ خانہ نے بڑا فیصلہ کیا اور شادی کی تقریب اسپتال میں ہی منتقل کردی۔
محمد اقبال کے آئی سی یو میں داخل ہونے کے باوجود ان کی بیٹیوں کی شادی کی تقریبات ان کے سامنے ہی منائی گئیں۔
شادی کے دوسرے دن ہی دلہن نے خلع لے لی، وجہ جان کر آپ کی ہنسی نکل جائے گی
ایرا میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کے تعاون سے ایک قاضی صاحب نے آئی سی یو میں ہی نکاح پڑھایا۔
اس موقع پر کافی جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔
والد سے محبت اور احترام کے اس عمل نے بہت سے دلوں کو متاثر کیا۔
اہل خانہ کا یہ عمل خاندانی بندھنوں کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
پسند کی شادی کا کیس: ’اپنی مرضی سے نکاح کیا‘ لڑکی کا بیان سنتے ہی والد کی حالت غیر
بیٹیوں کا اپنے والد کی دعاؤں کے ساتھ آگے بڑھنے کا فیصلہ ان کے خاندانی رشتوں کی مضبوطی اور ایک دوسرے کے ساتھ وابستگی کی گہرائی کو ظاہر کرتا ہے۔
Comments are closed on this story.