Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

داعش سے تعلق رکھنے والے قیدیوں نے روسی جیل میں گارڈز کو یرغمال بنا لیا

قیدی اپنے سیل میں کھڑکی کی سلاخیں توڑ کر ایک گارڈ روم میں داخل ہوئے
شائع 16 جون 2024 05:00pm

روس میں داعش سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار چھ قیدیوں نے جیل میں گارڈ کو یرغمال بنا لیا۔

روسی میڈیا نے اتوار کو رپورٹ کیا کہ چھ قیدیوں نے روس کے جنوبی علاقے روستوف میں ایک پری ٹرائل حراستی مرکز میں محافظوں کو یرغمال بنالیا اور حکام سے مطالبہ کیا کہ انہیں آزادانہ طور پر وہاں سے جانے دیا جائے۔

بھارتی بس ڈرائیور کے ساتھ ’بھاگنے‘ والی امریکی لڑکی پکڑی گئی

بازا ٹیلیگرام چینل نے بتایا کہ ان افراد میں کچھ پہلے ہی دہشت گردی کے جرائم میں سزا یافتہ رہ چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق قیدی اپنے سیل میں کھڑکی کی سلاخیں توڑ کر ایک گارڈ روم میں داخل ہوئے جہاں انہوں نے جیل کے کم از کم دو اہلکاروں کو یرغمال بنایا۔

سرکاری میڈیا نے بتایا کہ ان میں سے کچھ قیدیوں پر دہشت گردی کے جرائم کا الزام تھا، جس میں داعش سے وابستگی بھی شامل تھی۔

ایران نے سفارت کار کے بدلے اپنا باشندہ سوئیڈن سے چھڑوالیا

داعش نے مارچ میں ماسکو کے ایک کنسرٹ ہال پر مہلک حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

روس کی فیڈرل پینٹینٹری سروس نے کہا کہ روستوف میں ایک پری ٹرائل حراستی مرکز کے دو ملازمین کو یرغمال بنا لیا گیا تھا، لیکن ادارہ اب معمول کے مطابق کام کر رہا ہے اور صورتحال قابو میں ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر موجود تھے۔

جائے وقوعہ سے ملنے والی تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حراستی مرکز کے ارد گرد سڑکیں بند ہیں۔

رفح : کیپٹن وسیم محمود سمیت 8 اسرائیلی فوجی ہلاک

انٹرفیکس نیوز ایجنسی نے کہا کہ قیدیوں نے گاڑی اور آزادانہ وہاں سے نکلنے کا مطالبہ کیا تھا۔

بعد ازاں، میڈیا نے بتایا کہ روسی اسپیشل فورسز نے جیل کے دو محافظوں کو رہا کرالیا ہے اور انہیں یرغمال بنانے والے چھ قیدیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

russia

ISIS Linked Prisoners