Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پہلے امریکی صدر کے گھر سے 34 مرتبان نکل آئے

29 اچھی حالت میں ہیں، پھلوں کا رس ذخیرہ کیا گیا تھا، دوماہ قبل بھی دو بوتلیں ملی تھیں
شائع 16 جون 2024 04:25pm

آثارِ قدیمہ کے ماہرین نے پہلے امریکی صدر جارج واشنگٹن کے ماؤنٹ ورنن کے مکان سے شیشے کے 35 مرتبان دریافت کیے ہیں۔

یہ مرتبان اٹھارہویں صدی کے اواخر میں ریاست ہائے متحدہ امریکا کے قیام سے پہلے کے ہیں۔ ان میں پھلوں کا رس ہے۔ 29 مرتبان درست حالت میں ملے ہیں۔

جارج واشنگٹن 1789 سے 1797 تک امریکا کے صدر رہے تھے۔ انہیں ان کے مکان ہی میں سپردِ خاک کیا گیا تھا۔

ماؤنٹ ورنن کے صدر اور سی ای او ڈف بریڈہم نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے تو سوچا بھی نہیں تھا کہ جارج واشنگٹن کی جاگیر سے ہمیں یہ مرتبان بھی مل سکتے ہیں۔

دو ماہ قبل شیشے کی دو بوتلیں ملی تھیں جو 1751 سے 1778 کے دوران کسی وقت محفوظ کی گئی تھیں۔ ان بوتلوں میں ممکنہ طور پر چیری کا رس محفوظ کیا گیا تھا۔

تصویر میں چُھپا ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے خاموش پیغام

جارج واشنگٹن کی جائیداد کی مرمت اور تزئین نو کے لیے چار کروڑ ڈالر کا پرائیویٹ فنڈ قائم کیا گیا ہے جسے مینشن ریوائٹلائزیشن پراجیکٹ کا نام دیا گیا ہے۔ دونوں بوتلیں اور یہ تمام مرتبان قومی خزانے کا حصہ ہوں گی اور اِنہیں آثارِ قدیمہ کے محکمے کے تحت محفوظ کیا جائے گا۔

George Washington

34 JARS

FOOD PRESERVATION

MOUNT VERNON