Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سانگھڑ کے بعد حیدرآباد میں بھی بے زبان پر ظلم، گدھے کی ٹانگ کاٹنے والا ملزم گرفتار

میر رند نامی شخص نے ذاتی لڑائی میں گدھے کی ٹانگ کاٹ دی
شائع 16 جون 2024 03:32pm

سانگھڑ کے بعد حیدرآباد میں بھی بے زبان جانور پر بہیمانہ تشدد کے بعد اس کی ٹانگ کاٹ دی گئی۔

حیدرآباد میں سیری کے علاقے میں میر رند نامی شخص نے گدھے کی ٹانگ کاٹ دی۔

سانگھڑ میں اونٹنی کے ٹانگ کاٹنے پر 5 افراد گرفتار، گورنر سندھ کا مالک کیلئے بڑا اعلان

پولیس کے مطابق میر رند نے لڑائی کے دوران راستے پر موجود گدھے کو کلہاڑیوں سے مارا، واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزم میر رند کو عدالت میں پیشی کے بعد جیل بھیج دیا گیا ہے۔

animal abuse

Animal Cruelty