Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گاڑی میں انسانی کھوپڑیاں رکھنے والے شخص نے وجہ بتا دی

پولیس نے گاڑے کے مالک کو پولیس اسٹیشن بلا لیا
شائع 16 جون 2024 02:55pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ بھارتی میڈیا
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ بھارتی میڈیا

بھارت میں دلچسپ اور حیرت انگیز خبریں تو بہت ہیں تاہم کچھ شہری ایسے بھی ہیں جو کہ اپنے عمل کی بدولت سوشل میڈیا صارفین کو بھی حیران کر دیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ریاست چنئی سے تعلق رکھنے والے شخص نے بھارتی میڈیا کو بھی حیران کر دیا ہے۔

بھارتی ریاست چنئی کے علاقے میں موجود مندر تھیروونامالائی کے پاس موجود تھیراڈی روڈ پر ایک گاڑی کھڑی تھی، جس میں کچھ انسانی کھوپڑیاں موجود تھیں جسے دیکھ کر شہری بھی خوف میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

نیوز 18 کی رپورٹ کے مطابق تھیرووناملائی مندر کے قریب سڑک پر موجود گاڑی کی نمبر پر پلیٹ پر بھی نمبر کے بجائے ’اغوری ناگاسادھو‘ لکھا تھا۔ جبکہ اغوری کے مطابق اس نے گاڑی میں موجود کھپوڑیاں دراصل اپنے مذہبی ہونے کی نشانی کے طور پر رکھی ہیں۔

شہریوں کی جانب سے اس حد تک خوف کا اظہار کیا گیا تھا، کہ پولیس کو بھی اطلاع دے دی گئی تھی۔ اغوری یعنی انتہائی مذہبی معلوم ہونے والے ہندو جو کہ اپنے بالوں کو کاٹنے کے بجائے جوڑا باندھ لیتے ہیں۔

بھارتی بابا وانگا نے تیسری جنگ عظیم کی تاریخ بتا دی، پاکستان کا بھی ذکر

اسی اغوری کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ یہ گاڑی اسی کی ہے، تاہم جب اس اغوری کو پولیس اسٹیشن بلایا تو اس کا دعوے میں کہنا تھا کہ میں خدا ہوں، میرا نام ’شیوا‘ ہے، میں ’براہما‘ ہوں اور میں ہی ’وشنو‘ ہوں۔

ذرائع کے مطابق اغوری کے اس دعوے کو سن کر اہلکار بھی ہکے بکے رہ گئے، اغوری کا بتانا تھا کہ وہ رشی کیش کے علاقے سے یہاں درشن دینے آیا ہے، چونکہ یہاں پارکنگ کی جگہ موجود نہیں تھی، یہی وجہ تھی کہ گاڑی سڑک پر ہی پارک کر دی۔

شادی کے 12 دن بعد دلہن لڑکا نکلا

پولیس کی جانب سے اغوری کو 3 ہیزار روپے کا جرمانہ بھیجا گیا ہے، جبکہ تریفک قوانین کی خلاف ورزی پر تنبیہہ بھی کی گئی ہے۔

india

Indian Media

Chennai

skeleton