Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

لاس اینجلس میں صدر بائیڈن کی انتخابی تقریب کے موقع پر احتجاج اور نعرے بازی

اسرائیل کیلئے سرمایہ کاری روکنے کا مطالبہ، تقریب میں اوباما، جولیا رابرٹس، جارج کلونی اور دیگر سیلیٹریٹیز مدعو تھیں۔
شائع 16 جون 2024 02:20pm

لاس اینجلس میں امریکی صدر جو بائیڈن کی انتخابی مہم کے لیے عطیات جمع کرنے کا ایونٹ اس وقت تھوڑا سا دُھندلا گیا جب غزہ کی صورتِ حال پر احتجاج کرنے والوں نے اُس تھیٹر پر دھاوا بول دیا۔

مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن اسرائیل کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا تھا کہ فلسطینیوں کے قتلِ عام کا باعث بننے والی سرمایہ کاری روکی جائے۔ مظاہرین کو پیکاک تھیٹر سے دور رکھنے کے لیے لاس اینجلس پولیس ڈپارٹمنٹ سے بھاری نفری طلب کی گئی تھی۔

لاس اینجلس پولیس ڈپارٹمنٹ نے ایک بیان میں بتایا کہ مظاہرین کو پیکاک تھیٹر سے دور رکھنا لازم تھا کیونکہ اس میں امریکی صدر کے علاوہ سیاست اور شوبز کی معروف شخصیات مدعو کی تھیں۔

اس تقریب میں صدر بائیڈن نے سابق امریکی صدر براک اوباما اور چند دوسری معروف شخصیات کو مدعو کیا تھا۔ ایونٹ کے ذریعے 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالر جمع کیے جانے کی توقع تھی۔ پیکاک تھیٹر کے اس پروگرام میں شرکت کا ٹکٹ 250 سے 5 لاکھ ڈالر تک کا تھا۔

صدر بائیڈن کی اس تقریب میں براک اوباما کے علاوہ جولیا رابرٹس، جارج کلونی، جیسن بیٹمین، جیک بلیک، کیتھرین ہین اور شیرل لی رالف نے بھی شرکت کی۔

Joe Biden

barack obama

Los Angeles

Peacock

JULIA ROBERTS

PROTEST FOR ISRAEL

GEORGE CLOONEY