Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسرائیلی ظلم و جبر کے باوجود غزہ میں عیدالاضحیٰ کی خوشیاں

غزہ کے مسلمانوں کا جذبہ اور ایمان پوری امت مسلمہ کو شرمسار کر گیا
اپ ڈیٹ 16 جون 2024 03:21pm
Salutations to the determination and courage of the Muslims of Gaza - Aaj News

غزہ جنگ نے سب کچھ چھین لیا، لیکن ظلم کے پہاڑ سہہ کر بھی فلسطینیوں کا ایمان مضبوط ہے، جنہوں نے بمباری سے تباہ عمارتوں اور مساجد کے ملبے پر نماز عید ادا کی۔

صہیونی ریاست کی جانب سے عیدالاضحیٰ فلسطینی نوجوانوں کا مسجد اقصیٰ میں داخلہ روک دیا گیا، اسرائیلی فورسز نے اندر جانے والے نمازیوں پر حملہ بھی کیا۔

مسجد اقصیٰ کے احاطے میں نماز عید کا اجتماع ہوا تو اس میں بزرگ افراد، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، بچوں نے نماز کی ادائیگی کے بعد مٹھائی تقسیم کی۔

اسرائیلی مظالم غزہ میں موجود فلسطینیوں کے حوصلے نہ توڑ سکے، فلسطینی خواتین نے مشکلات کے باوجود گھر کے ملبے پر بیٹھ کر عیدالاضحی کے لیے مٹھائی تیار کی۔

غزہ کے بچوں کا بھی عزم و حوصلہ بلند نظر آیا، الاقصیٰ اسپتال میں پناہ لیے بچوں نے عید پر مل کر گیت گائے۔

Gaza War

Eid Ul Adha 2024