Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی ریاست مشیگن کے پارک میں بچوں اور ان کی فیملیز پر فائرنگ، 8 زخمی

آٹھ سالہ بچے کے سر میں گولی لگی، ایک خاتون کی بھی حالت نازک، گھیرلیے جانے پر ملزم نے خود کو گولی مارلی
شائع 16 جون 2024 11:57am

امریکی ریاست مشیگن کے پارک میں کھیلنے والے بچوں اور ان کی فیملیز پر ایک جنونی شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوئے۔ پولیس نے ملزم کو گھیرلیا جس پر اُس نے خود کشی کرلی۔

ملزم نے روچسٹر ہلز میں بروکلینڈز پلازا اسپلیش پیڈ میں کھیلنے والے بچوں کو نشانہ بنایا۔ اس نے 28 گولیاں داغیں۔ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے رونما ہوا۔

نیو یارک پوسٹ کے مطابق اوکلینڈ کاؤنٹی کے شیرف مائیکل بوچرڈ نے بتایا کہ ملزم نے بار بار پستول اپ لوڈ کیا اور فائرنگ کرتا رہا۔ جب پولیس نے گھیرلیا تو اس نے خود کو گولی مار لی۔

پولیس نے ابتدائی طور پر بتایا تھا کہ 10 افراد زخمی ہوئے تھے تاہم مقامی اسپتالوں کی رپورٹ کے مطابق 8 افراد زخمی ہوئے۔ ان میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد بھی شامل تھے۔

ایک آٹھ سالہ بچے کے سر میں گولی لگی۔ اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ زخمی بچوں سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کے پیٹ اور ٹانگوں میں گولیاں لگیں اور اس کی حالت بھی نازک بتائی جاتی ہے۔

Michigan

park

FIRING ON KIDS

2 IN CIRITICAL CONDITION