Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان کو 5 سال جیل میں رکھیں، احسن اقبال اور فواد چوہدری آمنے سامنے آ گئے

احسن اقبال کے بیان پر فواد چوہدری نے ایکس پر ردعمل کا اظہار کیا تھاش
شائع 16 جون 2024 11:50am
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

وزیر مںصوبہ بندی احسن اقبال بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے تبصرہ کر دیا ہے، جبکہ ساتھ ہی عمران خان کے جیل میں رہنے سے متعلق بھی بتا دیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ لوگوں کا ماننا ہے کہ اگر ملک نے ترقی کرنا ہے، بانی پی ٹی آئی کو 5 سال جیل کے اندر ہی رکھیں۔

اپنے ایک بیان میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان کی انتشار، فساد کی سیاست ہے، ملک عدم استحکام اور بے یقینی کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے۔

احسن اقبال کا عدلیہ سے متعلق کہنا تھا کہ عدلیہ اور عمران خان فیصلہ کرلیں کہ ملک کو مذاکرات کے ذریعے آگے لے کر جانا ہے یا پھر انتشار کی سیاست کو اپنانا ہے۔

سوشل میڈیا پر کیے گئے پوسٹ میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ بھی سمجھ چکی ہے، حکومت 5 سال پورے کرے گی۔

تصویر بذریعہ: ایکس/ اسکرین شاٹ

اس پر فواد چوہدری کی جانب سے بھی احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیا گیا تھا، ایکس پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومتی وزیر احسن اقبال نے حکومت کی سیاسی اور معاشی حکمت عملی یہ بتائی کہ عمران خان کو 5 سال تک جیل میں رکھا جائے گا تاکہ موجودہ حکومت حکومت کر سکے، حکمرانوں کو احساس ہے کہ ان کی کوئی سیاسی پوزیشن نہیں اور صرف لاٹھی اور گولی پر حکومت کر سکتے ہیں۔

اس پر احسن اقبال کی جانب سے ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے حکومت کی سیاسی حکمت عملی نہیں بتائی بلکہ عوام کی بات کی ہے جو کہہ رہے ہیں کہ اگر پاکستان نے چلنا ہے اور ترقی کرنی ہے تو فتنہ اور فساد کی جڑ اور سائے سے پاکستان کو محفوظ رکھیں جسے سوائے منفی سیاست، دھرنوں، گالی گلوچ ، تشدد اور نفرت کے کچھ نہیں آتا۔

پوسٹ میں احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ چار سال سیاہ سفید کا مالک رہا لیکن پورے ملک میں ایک بھی قابل ذکر منصوبہ نہیں جو اس کی نشانی ہو ماسوائے سیلانی فاؤنڈیشن کے پیسوں سے چلنے والے 29 لنگر خانے جن کا کریڈٹ لیا جاتا رہا۔

Ahsan Iqbal

imran khan

social media

ٖFawad chaudhry