Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کینیڈین فوج نے داڑھی سے متعلق نیا حکم جاری کر دیا

کینیڈین وزارت دفاع نے بھی اس اہم تبدیلی پر ردعمل دے دیا ہے
شائع 16 جون 2024 11:04am
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

کینیڈین فوج نے فوجیوں کی بڑی داڑھی سے متعلق نیا حکم جاری کر دیا ہے، جبکہ ڈریس کوڈ کے حوالے سے بھی واضح کر دیا ہے۔

کینیڈین آرمڈ فوسز (سی اے ایف) کی جناب سے فوجی جوانوں کے لیے حوالے سے سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بالوں کا اسٹائل کیسا ہونا چاہیے، بالوں میں ہئیر بینڈ لگا سکتے ہیں یا نہیں، چہرے پر موجود داڑھی کتنی ہونی چاہیے، کپڑوں سے متعلق بھی واضح کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چہرے پر موجود داڑھی کے بال 2 اعشاریہ 5 ملی میٹر سے زیادہ رکھنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ جبکہ داڑھی رکھنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب بال پن، ہیئر بینڈ کے استعمال کے دوران بھی اس بات کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے کہ ہیئر بینڈ کا رنگ سیاہ ہونا چاہیے، جبکہ فوجی جوان کے بالوں کے رنگ کا ہیئر بینڈ یا پن بھی قابل قبول ہوگی۔

ذرائع کے مطابق نئے احکامات پر عمل درآمد رواں سال کے مہینے جون یا جولائی سے ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ اس تبدیلی کا مقصد یہ بھی ہے کہ 2022 میں جاری کی گئی ہدایات میں غلط فہمیاں تھیں، جنہیں دور کیا جا سکے گا۔

وزارت دفاع کی جانب سے بتانا تھا کہ گزشتہ الفاظ اور پوائنٹس غلط ترجمانی اور غلط فہمی کا باعث بن رہے تھے، جس کے بعد 2022 کے پرنپسپلز میں اصلاحات کی گئی ہیں۔

جبکہ اس تبدیلی کے بعد اب مذہبی لگاؤ رکھنے والوں کو بھی کچھ حد تک آسانی مل جائے گی، یہ تمام تبدیلیاں اب جوانوں کی نجی فائل سے منسلک کر دی گئی ہیں۔

canada

restrictions

armed forces

Beard