Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

راتوں رات مشہور ہونیوالا اداکار جو پہلے ہوٹل میں برتن دھوتا تھا

اداکار کا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے
شائع 16 جون 2024 10:35am
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ اسکرین شاٹ/ فلم پنچایت
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ اسکرین شاٹ/ فلم پنچایت

معروف شخصیات سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں تاہم کچھ ایسے ہوتے ہیں جو کہ سب کی توجہ خوب سمیٹ لیتے ہیں۔

حال ہی میں معروف فلم ’پنچایت‘ میں دلہے میاں کا کردار ادا کرنے والے اداکار آصف خان سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آصف خان سیف علی خان اور کرینہ کپور کی شادی کے وقت ان کی تقریب میں برتن دھو رہے تھے۔

تاج ہوٹل میں منعقد ہونے والی اس محفل میں اداکار آصف خان ڈشز کو دھو کر گھر کا خرچہ پورا کر رہے تھے۔ جبکہ اداکار کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے، کہ وہ تصاویر کھچوانا چاہتے تھے۔

فحش فلموں کے الزام کے بعد شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر ایک اور مشکل میں پھنس گئے

تاہم انہیں تصاویر نہ کھچوانے دی گئی جس پر وہ بہت روئے بھی تھے، پوڈکاسٹ کے دوران آصف کی جانب سے انکشاف کیا گیا تھا، اداکار کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے ستاروں کے ہمراہ تصاویر لینے کی درخواست کی تو انہوں نے انکار کر دیا۔

ہانیہ عامر نے شادی کر لی؟ دونوں ایک دوسرے کے لئے بنائے گئے ہیں؟

ساتھ ہی اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات پر شدید غمزدہ تھے اور آنکھوں میں آنسو تھے۔ آصف کا کہنا تھا یہی وہ موقع تھا، جس نے ان کی زندگی بدل کر رکھ دی ہے، آصف کی جانب سے اس کے بعد سخت محنت کی گئی تھی۔

جبکہ کاسٹنگ ایجنٹ سے متعلق آصف نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ کاسٹنگ ایجنٹ کی جانب سے ان کے ساتھ بدسلوکی کی گئی تھی۔

Kareena Kapoor

BOLLYWOOD NEWS

Saif Ali Khan

asif khan

panchayat