Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی شاہ فیصل کالونی میں ڈاکوؤں نے 24 راہ گیر یرغمال بنا کر لوٹ لیے

ملزمان کے ہاتھ میں کلاشنکوف اور ریپیٹر تھی، شہریوں کو یرغمال بنایا، عینی شاہد
اپ ڈیٹ 16 جون 2024 09:30am
علامتی تصویر / فائل
علامتی تصویر / فائل

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں جاری ہیں، شاہ فیصل نمبر 5 ملیر ایکسپریس وے کے قریب ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر واردات کی اور شہریوں کو یرغمال بھی بنایا۔

ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھنے والے ایک شہری کا ویڈیو بیان آج نیوز نے حاصل کرلیا۔ جس میں متاثرہ شہری نے بتایا کہ ملزمان نے شہریوں کو یرغمال بنایا اور دو گھنٹے تک سڑک پر واردات کرتے رہے۔ 23 سے 24 افراد کو لوٹا گیا،ڈاکوؤں کی لوٹ مار کے دوران پولیس واقع سے لاعلم رہی۔

متاثرہ شہری نے بتایا کہ ملزمان کے ہاتھ میں کلاشنکوف اور ریپیٹر تھی، انھوں نے پہلے ہمیں لوٹا اور پھر ندی کے قریب بیٹھائے رکھا۔

عینی شاہد نے مزید کہا کہ ملزمان نے دو سے تین لڑکوں پر تشدد بھی کیا، پولیس آدھے گھنٹے کے بعد موقع پر پہنچی۔

پیٹرول پمپ پر سکیورٹی گارڈ سے گولی چل گئی، 4 سالہ بچہ جاں بحق

سانگھڑ میں اونٹنی کے ٹانگ کاٹنے پر 5 افراد گرفتار، گورنر سندھ کا مالک کیلئے بڑا اعلان

شہری نے بتایا کہ گزشتہ رات بھی اسی مقام پر متعدد شہریوں کو لوٹا گیا تھا، پولیس کو شکایت کرو تو وہ حدود کا مسئلہ بناتے ہے، شاہ فیصل پولیس بولتی ہے یہ کورنگی کا علاقہ ہے جب کہ کورنگی پولیس شاہ فیصل تھانے کا راستہ دکھاتی ہے۔

karachi

Karachi Police

Karachi Street Crimes