Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت اور کینیڈا کا میچ منسوخ ہوگیا

دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
شائع 15 جون 2024 10:24pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

آئی سی سی T20 ورلڈ کپ میں آج کا ہونے والا بھارت اور کینیڈا کا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا۔

لاڈرہل فلوریڈا میں آج بھارت اور کینیڈا کے درمیان گروپ اے کا پہلا میچ کھیلا جانے والا تھا مگر بارش کے باعث ٹاس نہیں ہوسکا۔

بارش کے باعث میچ مخصوص وقت تک شروع نہ ہونے کے باعث منسوخ کردیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

خیال رہے گزشتہ روز اسی گراؤنڈ میں بارش کی وجہ سے آئرلینڈ اور امریکا کا میچ بھی منسوخ کردیا گیا تھا۔ میچ کا نتیجہ نہ آنے اور امریکا کو ایک پوائنٹ ملنے کے سبب پاکستانی ٹیم Super 8 مرحلے سے باہر ہوگئی۔

india

canada

t20 worldcup 2024

match posponed