Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران عباس نے فحش مواد پر لاتعلقی کا اظہار کر دیا

اگر خدا نخواستہ ایسا ہوا تو آپ کو اپنی صفائی پیش کرنے کا موقع تک نہیں ملے گا، اداکار
شائع 15 جون 2024 09:27pm
تصویر بشکریہ
تصویر بشکریہ

پاکستانی سمیت بھارتی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھانے والے مقبول اداکار عمران عباس نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک ہونے اور گستاخانہ مواد کے پھیلاؤ کے حوالے سے خبر دار کر دیا۔

اس حوالے سے ایک اہم پوسٹ اداکار کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی جس میں انہوں نے اپنے نام سے ملتے جلتے فیک اکاؤنٹ پر فحش مواد نشر ہونے سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا۔

عمران عباس کی جانب سے اظہار لاتعلقی کے نام سے پاکستانی اسٹامپ پیپر کی تصویر پوسٹ کی گئی جس پر لکھا تھا کہ حالیہ دنوں میں سنگین معاملے نے جنم لیا ہے کہ اگر خدا نخواستہ ایسا ہوا تو آپ کو اپنی صفائی پیش کرنے کا موقع تک نہیں ملے گا۔

اداکار نے لکھا کہ سوشل میڈیا پر آپکے اکاؤنٹ کو ہیک کیا جارہا ہے اور اس پر گستاخانہ فرقہ وارانہ اور فحش مواد شئیر کیا جارہا ہے۔ ایسی صورتحال میں اگر میرے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اس طرح کی کوئی غیر اخلاقی یا گستاخانہ پوسٹ یا میسج شئیر ہوتا ہے تو اس سے میرا کسی قسم کا کوئی تعلق یا واسطہ نہیں ہوگا’۔

آخر میں انہوں نے لکھا اگر ایسا کچھ بھی دیکھیں تو آپ ذاتی طور پر مجھ سے رابطہ کر کے مجھ سے وضاحت طلب کر سکتے ہیں۔

عمران عباس کی مذکورہ پوسٹ وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین تشویش کا شکار ہوگئے ہیں۔

imran abbas

Social media Account