Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

طلاق کے ڈر سے خاتون نے اپنی ہی نومولود بیٹی کو اغوا کروا دیا

پولیس نے بتایا کہ ملزمہ نے دائی کو اغواء سے قبل کچھ رقم ایڈوانس بھی دی تھی
شائع 15 جون 2024 08:09pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

شوہر سے طلاق کے خوف کے باعث خاتون نےاپنی نومولود بیٹی کو اغوا کروایا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں نومولود بچی کے اغواء میں ملوث دوعورتوں سمیت چار ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

کچے کے ڈاکوؤں نے 5 سالہ بچے کو اغوا کرکے زنجیروں سے لٹکا دیا، ویڈیو وائرل

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمہ زاہدہ بی بی نے اپنے شوہر سے خلع کے ڈر سے بچی کے اغوا کا پلان بنایا، گرفتار ملزمان میں محمد یار، زاہدہ بی بی، آسیہ بی بی اور محمد یاسر شامل ہیں۔

اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر میں شہری محمد سجاد نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کے ہاں 21 مئی کو بچی کی ولادت ہوئی، دائی آسیہ بی بی نے بچی ملزمان محمد یاراور محمد یاسرکو فروخت کردی اور ہمیں بتایا کہ آپ کی بیٹی فوت ہوگئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمہ زاہدہ بی بی نے دائی کو اغواء سے قبل کچھ رقم ایڈوانس میں دی تھی۔

ملزمہ کے خاوند نے جرم چھپانے کے لئے ایک جھوٹی درخواست بھی تھانہ میں جمع کرائی جس میں اس نے بچی کا والد ہونے کا دعوی کیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق چاروں ملزمان نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اقرار کیا۔پولیس نےمغوی نومولود بچی کو والدین کے حوالے کردیا۔

Wife

Arrested

abduction

daughter