Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

عرفی شادی کے لیے کس کی ’ہاں‘ کا انتظار کر رہی ہیں؟

اداکارہ کو ڈیٹ کرتے ہوئے دیکھا گیا جس کی ویڈیو وائرل ہوئی
شائع 15 جون 2024 07:46pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

بولڈ لباس زیب تن کرنے والی بھارتی اداکارہ و ماڈل عرفی جاوید نے اپنی ’ہاں‘ کے ذریعے بتا دیا کہ انہیں شادی کے لیے کیسے شخص کی تلاش ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکاروں کے ساتھ اپنے منفرد انداز سے تصاویر بنوانے والے اورہان اواترامانی عرف ’اورری‘ کو ایک ساتھ ڈینٹنگ کرتے دیکھا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہور ہی ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں رپورٹرز ریسٹورنٹ کے باہر عرفی سے شادی سے متعلق سوال کرتے ہیں۔

جس پر عرفی جاوید نے جواب دیا کہ اورری ہاں ہی نہیں کر رہا۔

سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والے اورری سے بھی میڈیا پاپارازی نے عرفی جاوید سے شادی سے متعلق پوچھا تو انہوں باقاعدہ اداکارہ سے شادی کرنے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہاں میں کروں گا۔

Urfi Javed

Orry

social media personalities

wedding hints