Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینٹرل جیل کا قیدی کا سول اسپتال سکھر سے فرار ہو کر کہاں پہنچا؟ ویڈیو سامنے آگئی

ڈیوٹی سے غفلت پر چار پولیس اہلکارسمیت آٹھ افراد کیخلاف مقدمہ درج
شائع 15 جون 2024 07:32pm

سینٹرل جیل کا قیدی کا سول اسپتال سکھر سے فرار ہو کر کہاں پہنچ گیا؟ ڈاکو کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

ڈاکو خیرو تیغانی فرار کے بعد کچے میں ساتھی ڈاکوؤں کے پاس پہنچ گیا۔ ڈاکو نے گینگ کے پاس پہنچنے کی ویڈیو جاری کردی۔

خیرتیغانی سکھر جیل کا قیدی تھا جو 31 مئی کو فرار ہوا، سول اسپتال سے فرار ڈاکو کا مقدمہ 15 روز بعد درج کیا گیا ، قیدی کو علاج کی غرض سے اسپتال لایا گیا تھا۔

ادھر ڈیوٹی سے غفلت پر چار پولیس اہلکاروں سمیت آٹھ افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ اے ایس آئی ہدایت اللہ چاچڑ، سپاہی محمد صادق، سپاہی دوست محمد ناریجو کو گرفتار بھی کر لیا گیا جبکہ سپاہی شہزادو چاچڑ تاحال مفرور ہے۔

Sukkur

Sindh Police