Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

قومی ٹیم میں 3 گروپس بننے کا انکشاف، لیڈر کون؟

محمد عامر اور عماد وسیم کا ٹیم میں اچانک آنا بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، بھارتی میڈیا
شائع 15 جون 2024 07:31pm
تصویر بشکریہ گیٹی امیجز
تصویر بشکریہ گیٹی امیجز

بھارتی میڈیا نے پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ میں ناقص کارکردگی اور عالمی ایونٹ سے باہر ہونے کا ذمہ دار ٹیم میں گروہ بندی کو قرار دے دیا ہے، بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم میں تین دھڑے بن چکے ہیں۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی نے پاکستانی کرکٹ فینز سمیت سابق کھلاڑیوں کے ذہنوں میں بھی کئی سوالات کھڑے کیے ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں شکست پر بابر کو ہٹانے کا فیصلہ، نیا کپتان کون ہوگا؟

بھارتی میڈیا کے مطابق فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کپتانی کھونے سے نالاں ہیں، بابر اعظم ضرورت پڑنے پرٹیم کی جانب سے ان کا ساتھ نہ دینے پر ناراض ہیں، جبکہ محمد رضوان بورڈ کی طرف سے کپتانی کے لیے غور نہ کیے جانے پر ناخوش ہیں۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ قومی کرکٹ ٹیم میں تین دھڑ بنے ہوئے ہیں جن کی قیادت بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ محمد عامر اور عماد وسیم جیسے سینئر کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ میں کارکردگی تباہ کرنے کے لیے اچانک اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آل راؤنڈر عماد وسیم اور فاسٹ باؤلر محمد عامر کی ٹیم میں اچانک واپسی نے سب کو الجھن کا مبتلا کیا، کیونکہ اس سے قبل کئی ماہ تک بابر اعظم، عماد سیم اور محمد عامر کی قومی ٹیم میں شمولیت کے خلاف رہے تھے، وہیں دونوں کھلاڑیوں نے طویل عرصے سے ڈومیسٹک کرکٹ بھی نہیں کھیلی۔

عماد وسیم کی ورلڈ کپ میں انجری کی خبریں بھی سامنے آتی رہیں۔

حیران کن طور پر عماد وسیم اور محمد عامر نے ورلڈ کپ میں کارکردگی نہ دکھانے پر ایک بار پھر ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

آپ جعلی کنگ ہیں، احمد شہزاد کپتان بابر اعظم پر پھٹ پڑے

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم سے کچھ ایسی خبریں بھی سامنے آئیں کہ ورلڈ کپ کے دوران کھلاڑی ایک دوسرے سے بات تک نہیں کر رہے تھے۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کو پاکستانی ٹیم میں گروپنگ کا ورلڈ کپ سے قبل علم تھا کیونکہ نیشنل سلیکٹر وہاب ریاض نے انہیں اس بارے میں بریف کردیا تھا۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے اب قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا اشارہ دیا ہے، لیکن بھارتی میڈیا نے ایک اور باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا کہ اب پاکستان کرکٹ بورڈ میں بھی تبدیلیاں کی جائیں گی۔

Pakistan Cricket Team

Indian Media

Grouping

t20 worldcup 2024

3 groups