Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیٹرول پمپ پر سکیورٹی گارڈ سے گولی چل گئی، 4 سالہ بچہ جاں بحق

بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل
شائع 15 جون 2024 05:44pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پنجاب کے شہر جھنگ میں پیٹرول پمپ پر گن کی صفائی کے دوران سکیورٹی گارڈ سے فائر ہوگیا، گولی لگنے سے چار سالہ بچہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

واقعہ تھانہ سٹی جھنگ کے علاقہ میں پیش آیا، پولیس نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے سکیورٹی گارڈ شمع کو موقع پر اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس نے چار سالہ بچے سلمان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کیا۔ ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے کی یقین دہانی کروائی۔

کراچی:سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے کچرا اٹھانے والا نوجوان جاں بحق

گارڈ کے ہاتھوں سپروائزر کا قتل: ’مالک نے مجھ پر جادو کروارکھا تھا

محمد راشد نے کہا کہ قانون شکنی پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جارہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات پر بچوں اور عورتوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں۔

punjab

Punjab police

Security Guard Firing