Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گھر، پلاٹ، گاڑی خریدتے وقت وقتی فائلرز بننے والوں کیلئے بری خبر

خزانہ کمیٹی اجلاس میں نان فائلرز کے بیرون ملک سفر پر پابندی کی تجویز منظور
شائع 15 جون 2024 05:29pm

گھر، پلاٹ ، گاڑی خریدتے وقت فائلرز بننے والوں کیلئے ریلیف ختم کر دیا گیا، گھر، پلاٹ، گاڑی خریدتے وقت فائلرز بننے پر فائلرز اور نان فائلرز کے درمیان ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔

چیئرمین ایف بی آر کے مطابق خزانہ کمیٹی اجلاس میں نان فائلرز کے بیرون ملک سفر پر پابندی کی تجویز منظور کر لی گئی ہے۔ ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کیخلاف انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت کاروائی ہوگی،، جبکہ حج، عمرہ، چھوٹے بچوں، طلباء اور نائیکوپ رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو استثنی ہوگا۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ کے بعد موبائل فونز کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع

چیئرمین ایف بی آر فاروق ایچ نائیک نے مزید بتایا کہ نان فائلرز کی موبائل سمز، بجلی اور گیس کنکشن بھی منقطع کیئے جائیں گے، نان فائلرز کے بیرون سفر پر پابندی کا مطلب ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام آنا ہی سمجھا جائے۔

چیئرمین ایف بی آر کے مطابق 5 لاکھ نان فائلرز کی فہرست میں سالانہ 20 لاکھ سے زیادہ آمدن والے لوگ ہیں۔

شیری رحمان نے ٹیکسز کے نفاذ کو کمپنیز تک محدود کرنے کا مطالبہ

سینیٹر شیری رحمان نے ٹیکسز کے نفاذ کو کمپنیز تک محدود کرنے کا مطالبہ کردیا۔

شیری رحمان نے کہا کہ نیسلے ایک منافعہ بخش کمپنی ہے جو خود ٹیکس ادا کر سکتی ہے، صارفین پر ٹیکس کا بوجھ نا ڈالا جائے،ہمیں ہر چیز مارکیٹ پر نہیں چھوڑنی چاہئے، کیونکہ فارمولہ دودھ پر کمپنی کی اجارہ داری نہیں ہونی چاہئے۔

سینیٹر شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ دودھ پر سیلز ٹیکس کا بوجھ صارفین پر ڈالنے کی کوشش کی مخالفت کرتے ہیں، شیری رحمان مینوفیکچرر کا چاہیئے کہ وہ نئے ٹیکس کا کچھ حصہ ادا کریں،کمپنیز کو بچوں کے دودھ پر زیادہ منافع نہیں کمانا چاہیے۔

پی پی سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کی خوراک کے اس اہم ذریعے پر زیادہ ٹیکس نا لگایا جائے، ایک بڑی تعداد بچوں کی غذائیت کو پورا کرنے کیلئے ان کو فارمولہ دودھ پلاتی ہیں۔

FBR

tax non filer

Non Filler