Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کومل عزیز خان نے اداکاری چھوڑنے کی وجہ بتادی

کسی ایسے شخص کے ساتھ کام نہیں کر سکتیں، جو وقت کی پابندی نہ کرے
شائع 15 جون 2024 03:59pm

کومل عزیز خان ایک ایسی پاکستانی خوبرو اداکارہ ہیں، جو آئیں، دیکھا اورفتح کر لیا۔ وہ ایک بہت ہی باصلاحیت آرٹسٹ رہی ہیں، جنہوں نے بہت سے ڈراموں میں کام کیا ہے اور انہیں اپنے کیریئر کے آغاز میں ہی توجہ ملی تھی۔

انہیں اچھے اسکرپٹس کی پیشکش ہو رہی تھی اور وہ اداکاری کو خیر آباد کہنے سے پہلے ٹاپ اسٹار آرٹسٹوں کے ساتھ کام کر رہی تھیں۔

وہ ایک شو میں مہمان تھیں اور اس شو میں انہوں نے ڈراموں میں اداکاری چھوڑنے کی وجہ بیان کی۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنا کپڑوں کا برانڈ چلاتی ہیں اور وہ اسے مزید بڑھانے پر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہیں۔ اس لئے انہوں نے اداکاری سے بریک لینے کا فیصلہ کیا، لیکن جیسے جیسے ان کا برانڈ بڑھتا گیا ، وقفہ بڑھتا گیا اور انہوں نے کچھ عرصے سے ڈراموں میں کام نہیں کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح کچھ اداکار ایسے ہیں، جن کے ساتھ وہ دوبارہ کبھی کام نہیں کریں گی۔ کومل عزیز خان نے کسی کا نام نہیں لیا، لیکن ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک حساس طبیعت کی مالک ہیں اور وہ کسی ایسے شخص کے ساتھ کام نہیں کر سکتیں، جو وقت کی پابندی نہ کرے یا سیٹ پر ڈرامہ نہ کرے۔ وہ اسے سیٹ پر نہیں جاسکتی۔

lifestyle

showbiz

Pakistani celebrity