Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آئندہ مالی سال کے بجٹ کے بعد موبائل فونز کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع

موبائل فونز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی تجویز سامنے آئی ہے
شائع 15 جون 2024 02:42pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں موبائل فون کی تو شامت ہی آگئی ہے، نئے بجٹ کے بعد اب موبائل فونز کی قیمتیں آسمان کو پہنچ سکتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق موبائل فونز پر 18 فیصد سیلزٹیکس عائد کرنے کی تجویز سامنے آ ئی ہے۔

جبکہ کسٹم ڈیوٹی بھی بڑھانے کی تجویز نے سب کو حیران کر دیا ہے، دوسری جانب فیڈرل ایکسائزڈیوٹی اورپی ٹی اے ٹیکس کے ساتھ قیمتوں میں 30 فیصد اضافہ ہوجائے گا۔

اس اضافے کے ممکنہ پیش نظر موبائل فونز کی قیمتیں 50 ہزار کا فون 65 ہزار تک کا جاسکتا ہے۔ تاجروں کاکہنا ہے کہ ٹیکسزکی بھرمارسے کاروبارکرنا مشکل ہو گیا ہے۔

اسوقت ملک میں موبائل صارفین کی تعداد 20 کروڑ کے قریب ہے جس کے باعث شہری بھی اضافی ٹیکسزپرتشویش رکھتے ہیں۔

Sales Tax

federal excise duty

Budget 2024 25

Tax on Mobile Phones