Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈکیتی کا ملزم ڈی ایس پی اور بیٹا تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

جوڈیشل مجسٹریٹ نے پیش رپورٹ طلب کرلی، پان کی دکان میں ڈکیتی کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی
اپ ڈیٹ 15 جون 2024 08:34pm

گلشن اقبال میں پان کی دکان میں ڈکیتی کے ملزم ڈی ایس پی ظفر جاوید اور اُس کے بیٹے فہد جاوید کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے قبول کرتے ہوئے عدالت نے ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر اس مقدمے کے حوالے سے پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

پیٹرول پمپ پر سکیورٹی گارڈ سے گولی چل گئی، 4 سالہ بچہ جاں بحق

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ڈی ایس پی کا بیٹا باپ کی پولیس موبائل لے کر لُوٹ مار کرتا تھا۔ اس کیس میں ایک ملزم مفرور ہے۔ اس کی گرفتاری کی کوشش کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ مقدمہ گلشن اقبال پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا۔

پان کی دکان میں ڈکیتی کی واردات کے حوالے سے پہلے کہا گیا تھا کہ ڈی ایس پی کا بیٹا باپ کی گاڑی لے کر وارداتیں کرتا ہے مگر بعد میں تفتیشی ذرائع نے انکشاف کیا کہ ڈی ایس پی خود وارداتیں کرتا تھا۔

Gulshan e Iqbal

DSP DACOITY CASE

PAN SHAOP

THRE DAY REMAND