Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بارش کے دیوتا کو منانے کے لیے مینڈکوں کی شادی

شہریوں کی جانب سے بارش نہ ہونے پر خوبصورت اور صحت مند مینڈکوں کا انتخاب کیا گیا ہے
شائع 15 جون 2024 01:50pm
تصویر بذریعہ: انڈیپینڈینٹ اردو
تصویر بذریعہ: انڈیپینڈینٹ اردو

بھارت میں شدید گرمی جہاں شہریوں کے ہوش اڑا رہی ہے، وہیں اب بھارتی بارش کے لیے مینڈکوں کی شادی کرا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ دلچسپ خبر بھارتی ریاست اترپریش سے سامنے آئی ہے، جہاں شہری بارش کی خاطر مینڈکوں کی شادی کرا رہے ہیں۔

ریاست کے شہر وراناسی کے رہائشی بارش کے دیوتا کو خوش کرنے کے لیے مینڈکوں کی شادی کرا رہے ہیں، اس حوالے سے مادہ اور نر مینڈکوں کا انتخاب کیا گیا تھا، جو کہ صحت مند بھی تھے اور خوبصورت بھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان دنوں بھارت کی کئی ریاستیں پانی کی قلت کا سامنا کر رہی ہیں، اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس شادی میں بھی منڈپ بنایا گیا ہے، جبکہ پنڈت منتر پڑھ کر اس شادی کو کامیاب بنا رہا ہے۔

سُسر کو مارنے کیلئے سرکاری افسر بہو نے ایک کروڑ کی سپاری دے دی

اسی دوران محفل میں موجود خواتین گانا گنگنا کر محفل کو مزید چار چاند لگا رہی تھیں۔

مینڈکوں کی شادی عام طور پر ان علاقوں میں کی جاتی ہیں جہاں شہری مکمل طور پر زراعت کے شعبے سے منسلک ہوتے ہیں۔

مقامی طور پر مینڈکوں کی شادی کو عام طور پر بارش کے دیوتا سے درخواست کی جاتی ہے، یہ روایت بھارت بھر میں مقبول بھی ہے، جبکہ بنگلادیش میں بھی اس روایات کے حوالے سے خبریں سامنے آ چکی ہیں۔

واضح رہے بھارت کی کئی ریاستوں میں پارہ 48 ڈگری سے بھی تجاوز کر چکا ہے، جبکہ کئی ریاستوں میں ہیٹ ویو کے باعث 100 سے زائد شہریوں کی ہلاکتوں کی خبر بھی سامنے آئی ہے۔

india

Uttar Pradesh

Rain

Wedding

high temperature

Varanasi

frogs