Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

زینب جمیل قاتلانہ حملہ کیس: عدالت نےشوہر کی عبوری ضانت منطور کرلی

زینب جمیل کوگزشتہ ماہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا
شائع 15 جون 2024 01:57pm

اسلام کی خاطر شوبز کو چھوڑنے والی سابقہ اداکارہ زینب جمیل قاتلانہ حملے کے کیس میں ان کے شوہر کی عبوری ضمانت منظور ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ میں زینب جمیل پر قاتلانہ حملے کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج قمرعباس نے سماعت کرتے ہوئے ملزم محمد جمیل کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے ملزم محمد جمیل کو 20 جون تک گرفتار کرنے سے روک دیا ہے، جبکہ ملزم کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔

بیانات اور شواہد دے دیے، پولیس میرے شوہر کو گرفتار کرے، زینب جمیل کا مطالبہ

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں زینب جمیل کواُن کے سیلون کے باہر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا۔

قاتلانہ حملے میں زینب جمیل کو 6 گولیاں لگی تھیں۔ اُنہوں نے اس حملے کا الزام اپنے شوہر محمد جمیل پر عائد کیا تھا۔

ملزم محمد جمیل کے خلاف لاہور کی ڈیفنس سی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تھا۔

entertainment

lifestyle

showbiz celebrities