Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

80 سالہ شخص کی 23 سالہ لڑکی سے شادی سوشل میڈیا پر وائرل

دلہن نے دلہے میاں کی خاطر والدین سے بھی رشتہ توڑ دیا ہے
اپ ڈیٹ 15 جون 2024 11:47pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

سوشل میڈیا پر دلچسپ خبریں تو بہت ہیں تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ بخوبی حاصل کر لیتی ہیں۔

حال ہی میں غیر ملکی میڈیا پر بزرگ دُلہے اور نوجوان دُلہن کا چرچہ ہو رہا ہے، جہاں دونوں کی شادی کی خبر سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 80 سالہ شخص نے 23 سالہ نوجوان لڑکی سے محبت کی شادی کر لی ہے، جی ہاں! جو آپ نے سنا ہے، وہ حقیقت ہے۔

13 سالہ لڑکی سے 72 سالہ شخص کی شادی کی تقریب میں پولیس کا چھاپہ

نیوز 18 کی رپورٹ کے مطابق چین سے تعلق رکھنے والے 80 سالہ شخص ’لی‘ نے 23 سالہ نوجوان لڑکی ’ژیاؤفانگ‘ سے پسند کی شادی کر لی ہے۔

’شادی کے پہلے ہی دن دلہا دلہن کے قدموں میں گر گیا‘

چین کے صوبے ہیبی سے تعلق رکھنے والے لی اور ژیاؤ فانگ پہلے دوست تھے، تاہم دونوں کی دوستی محبت میں بدل گئی، اور پھر دونوں نے شادی کا فیصلہ بھی کر لیا۔

پاکستانی دلہن کو شوہر کے عجیب تحفے پر بھارتی حیران

اگرچہ نوجوان لڑکی ژیاؤ فانگ کی فیملی کی جانب سے بزرگ سے شادی پر مزاحمت بھی کی گئی اور لڑکی کو اس شادی سے روکنے کے لیے دباؤ بھی ڈالا گیا، تاہم ژیاؤ فانگ نے اپنے والدین سے رشتہ توڑ کر بزرگ شخص لی سے شادی کا فیصلہ کیا۔

تصویر بذریعہ: بھارتی میڈیا/ انٹرنیٹ

چینی میڈیا کے مطابق ژیاؤ فانگ 80 سالہ دلہے کی پُر اثر شخصیت، سمجھداری اور حکمت سے متاثر ہو گئی تھی، جبکہ دوسری جانب بزرگ دلہے میاں دلہن کی جوانی، پھرتیلے پن اور معصومیت پر مر مٹے ہیں۔

مقامی چینی میڈیا کی جانب سے بتانا تھا کہ حال ہی میں 80 سالہ دلہے اور 23 سالہ دلہن شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں، تاہم اس شادی میں خاندان کی جانب سے شرکت نہیں کی گئی۔

دوسری جانب چینی سوشل میڈیا پر اس جوڑے کو جہاں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، وہیں کئی سوشل میڈیا صارفین حیران بھی ہیں اور کچھ انہیں مبارکباد بھی دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔

فحش فلموں کے الزام کے بعد شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر ایک بڑی مشکل میں پھنس گئے

ذرائع کے مطابق 23 سالہ دلہن اپنے گھر کی خود کفیل تھیں جبکہ بزرگ ہونے کے باعث 80 سالہ دلہے میاں اپنی پنشن پر گزرا کر رہے ہیں۔

china

social media

Wedding

Groom

Bride

old men

young